وزیرِ اعظم شہباز شریف نےچین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کے ساتھ ملاقات کی ، مریم اورنگزیب ٹویٹ

189
وزیرِ اعظم شہباز شریف نےچین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کے ساتھ ملاقات کی ، مریم اورنگزیب ٹویٹ

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نےچینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کے ساتھ ملاقات کی ہے ۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نےچینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کے ساتھ ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں نے سی پیک منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل اور وسعت دینے پراتفاق کیا۔

ملاقات کے بعد چین اور پاکستان کے مابین معاہدوں اور معاہدے پر دستخط بھی کے گئے جبکہ گریٹ ہال آف پیپل میں انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔