وزیرِ اعظم شہباز شریف چشمہ۔5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کا سنگِ بنیاد رکھنے کے لئے میانوالی روانہ

227
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف چشمہ۔5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کا سنگِ بنیاد رکھنے کے لئے میانوالی روانہ ہو گئے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں کے نتیجے میں چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ۔ 5 کی نہ صرف لاگت میں کمی کی گئی بلکہ اس کی استعداد کو 1100 میگاواٹ سے بڑھا کر 1200 میگاواٹ کر دیا گیا ہے۔

چشمہ۔5 جس کے معاہدے پر 2017 میں دستخط ہوئے، گزشتہ 5 برس التوا کا شکار رہا۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے ملک میں کم لاگت اور ماحول دوست بجلی کے وژن کے تحت اس منصوبے پر کام کو دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔وزیرِ اعظم اس موقع پر تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔