‏وزیرِ اعظم شہباز شریف ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے، انہیں سیلاب متاثرین کی جاری امداد پر بریفنگ دی جائے گی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب

63

اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‏وزیرِ اعظم شہباز شریف ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے، وزیرِ اعظم کو سیلاب متاثرین کی جاری مدد پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم ڈیرہ غازی خان میں سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے۔