وزیراعظم محمدشہباز شریف کا استور میں برفانی تودہ گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

148
وزیراعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمدشہباز شریف نے استور میں برفانی تودہ گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی ہے۔

ہفتہ کواپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاہے کہ شونٹھرٹاپ پاس میں برفانی تودہ گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پردلی دکھ اوررنج ہواہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ وہ مرحومین کی مغفرت اوراوران کے اہل خانہ کے صبرجمیل کیلئے دعا گوہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ موسیمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے پاکستان میں ایسے واقعات میں اضافہ ہورہاہے۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیاکو پاکستان جیسے پہلے ہی معاشی مشکلات کا شکارترقی پذیرممالک کو ان مضراثرات سے بچانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی۔