24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںوزیرِ اعظم شہباز شریف کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب...

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مچھ اور مورگند، بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن میں7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں بلوچستان میں دہشتگردی پھیلانے والے فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں