نوشہرہ۔29اگست (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نوشہرہ آج پیر کو سیلاب کی صورتحال اور ریسکیو و امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کیلئے نوشہرہ کا دورہ کیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نوشہرہ میں مردان پُل پر سیلاب کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ مردان پُل پر وزیرِ اعظم کو دریائے کابل میں سیلابی صورتحال اور جاری ریسکیو کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم نے لوگوں کو …
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سیلاب کی صورتحال اور ریسکیو و امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کیلئے نوشہرہ کا دورہ

مزید خبریں
نوشہرہ۔29اگست (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نوشہرہ آج پیر کو سیلاب کی صورتحال اور ریسکیو و امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کیلئے نوشہرہ کا دورہ کیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نوشہرہ میں مردان پُل پر سیلاب کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ مردان پُل پر وزیرِ اعظم کو دریائے کابل میں سیلابی صورتحال اور جاری ریسکیو کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیرِ اعظم نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے اور فوری ریسکیو کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کیں۔ وزیرِ اعظم اس کے بعد گورنمنٹ کامرس کالج نوشہرہ میں سیلاب متاثرین کیلیے قائم کئے گئے امدادی کیمپ بھی گئے۔امدادی کیمپ میں وزیرِ اعظم نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔








