وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جناح کنونشن سینٹر کا دورہ

174

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ہفتہ کو جناح کنونشن سینٹر کا دورہ کیا اور اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق جناح کنونشن سینٹر دورہ کے موقع پر وزیراعظم کو چیئرمین سی ڈی اے اور وزارت خارجہ کے حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور متعلقہ اعلی حکام بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔وزیرِ اعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہاںِ حکومت کے اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔