وزیرِ اعظم شہباز شریف کا محسن شیرازی کے انتقال پراظہار تعزیت

167
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سینئر اینکر و صحافی عاصمہ شیرازی اور سچ ٹی وی کے عاصم شیرازی کے بڑے بھائی محسن شیرازی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیاو نگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے مرحوم کیلئے مغفرت اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔