وزیرِ اعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی عطا تارڑ کی تائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

153
محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سابق صدر رفیق تارڑ کی بھابی اور معاون خصوصی عطا تارڑ کی تائی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دیں اور ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔