وزیرِ اعظم شہباز شریف کا نواب محمد یوسف تالپور کے انتقال پر اظہار تعزیت

148
Prime Minister Shahbaz Sharif
Prime Minister Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سابق وزیر اور رکن قومی اسمبلی نواب محمد یوسف تالپور کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے نواب محمد یوسف تالپور کے لئے مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر کی دعا کی اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔