21 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومقومی خبریںوزیرِ اعظم شہباز شریف کی سوراب میں بینک، معصوم شہریوں اور انتظامیہ...

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سوراب میں بینک، معصوم شہریوں اور انتظامیہ کے افسران پر بزدلانہ حملے کی مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سوراب، بلوچستان میں دہشتگردی پھیلانے والے عناصر کی جانب سے بینک، معصوم شہریوں اور انتظامیہ کے افسران پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورواقعے کے ذمہ داران کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نےدہشت گردوں سے اپنے علاقے کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ بلیدی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نےشہید کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور صبر کی دعاکی ۔انہوں نے کہا کہ بزدل دہشتگردوں نے معصوم و نہتے شہریوں بشمول بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا،شرانگیزی میں ملوث بزدل دہشت گردوں کا معصوم شہریوں اور انکی املاک پر حملہ انکی عوام دشمن اور بلوچستان کی ترقی کے خلاف سوچ کی کھلی و واضح عکاسی ہے۔

- Advertisement -

وزیرِ اعظم نے کہا کہ دہشتگردوں کے ارض وطن سے صفایا تک انکے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ شہید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ بلیدی نے دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی ہمدردیاں ہدایت اللہ بلیدی شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

افواج پاکستان بھارتی سرپرستی میں پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے والی پراکسیوں کے سد باب کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں،بھارتی سر پرستی میں ارض پاک میں دہشت گردی پھیلانے والے عناصر کے ملک سے مکمل صفایہ کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیرِ اعظم نےواقعے کے ذمہ داران کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603580

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں