وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں ڈیم پر کام کرنے والے اہلکاروں پر حملے کی مذمت

121
وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے ٹیلی فونک رابطہ، عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی

ریاض۔29اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں ڈیم پر کام کرنے والے اہلکاروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے اورزخمی ہونے والے دو افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں ڈیم پر کام کرنے والے اہلکاروں ہر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیرِاعظم نے حملے میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی بھی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈیم پر کام کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کرنے والے پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں،ایسے شر پسند عناصر کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر اپنی بزدلانہ کاروائیوں سے بلوچستان کی ترقی کے حکومتی عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ وزیرِ اعظم نے حملے میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔