وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پاور سیکٹر میں ترجیحی بنیادوں پر اصلاحات، بند بجلی گھروں کو جلد بحال کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت

166
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پاور سیکٹر میں ترجیحی بنیادوں پر اصلاحات، بند بجلی گھروں کو جلد بحال کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاور سیکٹر میں ترجیحی بنیادوں پر اصلاحات بالخصوص بند بجلی گھروں کو بھی جلد از جلد بحال کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے،

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ برائے پاور ڈویژن خرم دستگیر نے بدھ کو یہاں ملاقات کی جس میں وزیرِ اعظم کو پاور سیکٹر کی اصلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

وزیرِ اعظم کو ان کی ہدایت کے مطابق یکم مئی سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے اٹھائے جا رہے اقدامات پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔وزیرِ اعظم نے پاور سیکٹر میں ترجیحی بنیادوں پر اصلاحات بالخصوص بند رہ جانے والے بجلی گھروں کو بھی جلد از جلد بحال کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت جاری کی