اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان آج( جمعرات کو)نیشنل رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی کے مکمل فعال ہونے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کے ریاستِ مدینہ کے ویژن کے تحت گزشتہ سال نیشنل رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی (NRA) کا قیام عمل میں لایا گیا. اتھارٹی کا مقصد سیرتِ طیبہ پر تحقیق کو فروغ دینا، عالمی سطح پر اسلام کے حوالے سے پھیلائے گئے غلط تاثر کا سد باب کرنا،
نوجوان نسل کو سیرت طیبہ کی روشنی میں راہنمائی فراہم کرنا اور معاشرتی برائیوں سے محفوط رکھنا ہے۔
اس کے علاوہ اسلامو فوبیا کے حوالے سے عالمی سطح پر آگاہی فراہم کرنا اور اس حوالے سے عملی اقدامات اٹھانا اتھارٹی کے مرکزی مقاصد میں شامل ہے۔اس موقع پر وزیرِ اعظم تقریب سے خطاب کریں گے۔