اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے اراکینِ قومی اسمبلی نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اراکینِ قومی اسمبلی فضل محمد خان، محمد افضل خان ڈھانڈلہ، غلام محمد لالی، امجد خان نیازی، مخدوم سمیع الحسن، یعقوب شیخ، ساجدہ ذوالفقار اور عندلیب عباس نے ملاقاتیں کیں۔ وفاقی وزراء اسد عمر، پرویز خٹک، شفقت محمود اور معاونِ خصوصی ملک عامر ڈوگر بھی ملاقاتوں میں موجود تھے۔
ملاقاتوں میں متعلقہ حلقوں کے امور و جاری ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔