وزیرِ اعظم عمران خان سے ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی)وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان بیت المال کی جانب سے مستحق افراد کی آسانی اور فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا ہے انہوں نے یہ بات ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال نے وزیر …

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی)وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان بیت المال کی جانب سے مستحق افراد کی آسانی اور فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا ہے انہوں نے یہ بات ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال نے وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان بیت المال کی ایک سال کی کار کردگی کی رپورٹ پیش کی۔ ملاقات میں ایم ڈی پاکستان بیت المال نے وزیر اعظم کو احساس پروگرام کے تحت رواں مالی سال میں شروع ہونے والے دارلاحساس سنٹرز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس میں 10 ہزار سے زائد بچوں کو مکمل کفالت سمیت تعلیم و تربیت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے معذور افراد کی بحالی کے حوالے سے پاکستان بیت المال کی جانب سے دی جانے والی سہولیات، جدید تقاضوں کے ہم آہنگ اسسٹیو ڈیوائس، مصنوعی اعضاء اور معاشی بحالی کے حوالے سے بھی وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی۔