وزیرِ اعظم عمران خان سے خاتون ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

76

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے خاتون ارکانِ پارلیمنٹ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سینیٹرز زرقا سہروردی تیمور، فوزیہ ارشد، فلک ناز چترالی اور ارکانِ قومی اسمبلی شاہین سیف اللّہ طورو، ملیکہ بخاری اور جویریہ ظفر آہیر شریک تھے۔ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے مسائل، جاری ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔