اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے خواتین اراکینِ پارلیمنٹ نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سینیٹر سیمی ایزدی ،اراکین قومی اسمبلی عندلیب عباس، شنیلہ روتھ، نصرت واحد اور غزالہ سیفی موجود تھیں۔ اس موقع پر بجٹ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔