وزیرِ اعظم عمران خان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات

88

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی۔ وزیر ا عظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملکی پارلیمانی نظام پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کہا کہ پارلیمان نہ صرف قانو ن سازی بلکہ جمہوریت کے تسلسل کیلئے نہایت اہم اور ملک کا سب سے بڑا آئینی فورم ہے۔ تمام جماعتوں کو پارلیمان کے تقدس اور جمہوری اقدار کی پاسداری کو یقینی بنانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام پارلیمنٹ میں اپنے مسائل کی آواز اٹھانے کیلئے منتخب نمائندوں کی طرف دیکھتی ہے۔ پارلیمنٹ کی اصل طاقت عوام کی خدمت اور آئین کی پاسداری ہے۔