وزیرِ اعظم عمران خان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات

239

اسلام آباد۔۔وزیرِ اعظم عمران خان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں جوڈیشل اصلاحات اور انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے اصلاحات پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں مجموعی طور پر قانون سازی، حالیہ بجٹ اور بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کو بھرپور ٹائم دینے پر بھی بات چیت ہوئی۔

سپیکر قومی اسمبلی نے وزیرِ اعظم کی افغانستان پالیسی جسکے تحت پاکستان افغانستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کا خواہاں ہے، پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا. اس کے علاوہ نیشنل سیکیورٹی اجلاس پر بھی گفتگو ہوئی.