وزیرِ اعظم عمران خان سے مشیرِ پارلیمانی امور ظہیر الدین بابر اعوان کی ملاقات

233

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے مشیرِ پارلیمانی امور ظہیر الدین بابر اعوان نے پیر کو یہاں ملاقات کی جس میں آئینی، قانونی اور سیاسی امور پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اداروں کے مضبوط ہونے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اداروں پر اپنی سیاست چمکانے کیلئے انگلیاں اٹھانے والے کسی طرح جمہوریت کے علمبردار نہیں ہو سکتے۔ ریاست کے تمام ستون اپنے دائرہ کار میں رہ کر ملکی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں۔بابر اعوان نے معاشی استحکام اور کورونا سے بچاؤ کی حکومتی پالیسیوں کو حکومت کی اہم کامیابیاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اندھیرے فروشوں کا پاکستان میں اب کوئی مستقبل نہیں۔