وزیرِ اعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی سیاسی امور و چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر کی ملاقات

110

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی سیاسی امور و چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر نے ملاقات کی ، ملاقات میں قومی اسمبلی کے گذشتہ روز منعقد ہونے والےاجلاس اور قانون سازی پر گفتگو کی گئی ۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے اراکین کا اہم ملکی امور اور سپلیمنٹری فنانس بل کی منظوری پر شکریہ ادا کیا اور ملک عامر ڈوگر کی کوششوں کو سراہا۔وزیرِ اعظم نے اجلاس میں ممبران کی شرکت اور قانون سازی کے حوالے سے کارکردگی پر بھی رپورٹ طلب کی۔

مزید برآں وزیرِ اعظم عمران خان نے ملکی ترقی کیلئے پارلیمنٹ کے کردار کو مضبوط کرنے اور مئوثر قانون سازی کی اہمیت پر زور دیا۔وزیرِ اعظم عمران خان نے ممبران کو حلقہ جات کے مسائل کے حل، ترقیاتی بجٹ کی فراہمی اور عوامی فلاح کے منصوبوں کی معینہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔