وزیرِ اعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی وزیرِ اعلی پنجاب برائے سرمایہ کاری، تجارت و کاروبار سردار تنویر الیاس کی ملاقات

169

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی وزیرِ اعلی پنجاب برائے سرمایہ کاری، تجارت و کاروبار سردار تنویر الیاس نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر کشمیر و گلگت بلتستان امور علی امین گنڈاپور اور سیف اللہ نیازی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔