وزیرِ اعظم عمران خان سے معاونین خصوصی ملک امین اسلم اور ڈاکٹر معید یوسف کی ملاقات، ملک امین اسلم کوکلائمیٹ سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کی ہدایت

68

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کو کلائمیٹ سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے اور حکومت پاکستان کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی ہے۔منگل کووزیرِ اعظم سے معاونِ خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اور معاونِ خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے ملاقات کی۔ملک امین اسلم نے وزیرِ اعظم کو کلائمیٹ سمٹ میں پاکستان کو موصول ہونے والے دعوت نامے سے متعلق آگاہ کیا .

وزیرِ اعظم نے معاون خصوصی ملک امین اسلم کو پاکستان کی نمائندگی کرنے اور حکومت پاکستان کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔ ملک امین اسلم 22 اپریل 2021 کو (رات دس بجے ) کلائمیٹ سمٹ میں اپنی تقریر میں پاکستان کا موقف اور اب تک اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے۔