اسلام آباد ۔ 6 مئی (اے پی پی) وزیرِاعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے نیشنل سیکورٹی ڈویژن ڈاکٹر معید یوسف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال خصوصاً بھارت کی جانب سے حالیہ دنوں میں سامنے آنے والی جارحیت و دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔ بدھ کو وزیراعظم آ فس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات اور اس حوالہ سے پیشرفت پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔