وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی ملاقات

109

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے ملاقات کی۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں گلگت بلتستان میں ریونیو شعبے میں اصلاحاتی عمل اور پی ایس ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں گندم کی بلاتعطل فراہمی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔