وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیرِ ریلوے اعظم خان سواتی کی ملاقات، ریلوے کے مسائل کے تدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر گفتگو کی

46

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیرِ ریلوے اعظم خان سواتی نے ملاقات کی۔ایوان وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں ریلوے کے مسائل کے تدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ اعظم سواتی نے وزیرِ اعظم کو ایم ایل ون پر پیش رفت، گزشتہ سال تاریخ میں پہلی دفعہ فریٹ آپریشنز میں سب سے زیادہ ریونیو کا حصول اور پنشن فنڈکے مسائل کے حل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔