وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ اور مونس الہی کی ملاقات

44

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ اور مونس الہی نے ملاقات کی،ملاقات میں بجٹ میں عام آدمی کیلئے ریلیف اور خصوصی طور پر پسماندہ طبقے کو غربت سے نکالنے کے اقدامات کے مثبت نتائج اور ترقیاتی منصوبوں کی بدولت اکنامک گروتھ سے روزگار کے بڑھتے ہوئے مواقع پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں وزارت ہائوسنگ کے جاری منصوبوں پر پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔