اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ سید فخر امام نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔وزیر اعظم میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگوکی گئی۔ سید فخر امام نے وزیرِ اعظم کو گندم کی متوقع پیداوار پر بھی بریفنگ دی۔