اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت طاہر جاوید نے بدھ کو ملاقات کی۔ملاقات میں سمندر پار پاکستانیوں کے امور اور اسلامو فوبیا پر گفتگوکی گئی۔اس موقع پرطاہر جاوید نے حکومت کے سمندر پار پاکستانیوں کو حقِ رائے دہی دینے کے اقدام پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔