اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی اور وزیر برائےسمندری امور سید علی حیدر زیدی نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں شہریار آفریدی نے وزیرِ اعظم کو کشمیر کمیٹی کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔
اس کے علاوہ کوہاٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور ان کے عام آدمی کی زندگی پر مرتب ہونے والے مثبت اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔