وزیرِ اعظم عمران خان نے جمشید اقبال چیمہ کو فوڈ سکیورٹی کے لیے اپنا معاون خصوصی مقرر کر دیا

309

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان نے جمشید اقبال چیمہ کو فوڈ سکیورٹی کے لیے اپنا فوڈ سکیورٹی کیا ہے، وزیراعظم آفس کی طرف سے پیر کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انکی تقرری رولز آف بزنس 1973 کے قاعدہ 4(6) کے تحت کی گئی ہے۔جمشید اقبال چیمہ نے وزیراعظم کی طرف سے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکورٹی کی ذمہ داری دینے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مکمل ذمہ داری سے اپنے فرائض سرانجام دینے کی کوشش کریں گے اور وزیراعظم کے وژن کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کرینگے۔