وزیرِ اعظم عمران خان نے دورہ کمالیہ میں کمالیہ یونیورسٹی سمیت مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا

86
وزیرِ اعظم عمران خان نے دورہ کمالیہ میں کمالیہ یونیورسٹی سمیت مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان نے دورہء کمالیہ میں کمالیہ یونیورسٹی سمیت مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ہفتہ کووزیرِ اعظم عمران خان نے کمالیہ، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا ایک روزہ دورہ کیا۔

کمالیہ میں وزیرِ اعظم نے دریائے روای پر مل فتیانہ پل کی تعمیر کا افتتاح کیا۔ فتیانہ پل کمالیہ میں آمدو رفت اور زرعی اجناس کے ملوں تک پہنچنے کے مسائل کا سد باب کرے گا۔

اسکے علاوہ وزیرِ اعظم نے کمالیہ یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد بھی رکھا۔2.5 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی کمالیہ یونیورسٹی کی تعمیر دو مراحل میں ہوگی۔ 45 ایکڑ پر محیط کمالیہ یونیورسٹی علاقے کے نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت سے آراستہ کرے گی۔

یونیورسٹی کی تعمیر سے علاقے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے اور قومی دھارے میں شامل ہوکر ملکی ترقی میں اپنا اہم و مؤثر کردار ادا کرنے میں بھی معاونت ملے گی۔