اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان نے منگل کو زیارت کا ایک روزہ دورہ کیا اور قومی اثاثہ اور قائد اعظم کی رہائش گاہ، زیارت ریزیڈنسی کی بحالی و تزئین و آرائش اور قائد کے اعزاز میں بنائے گئے مجسمے کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے اس موقع پر ریذیڈنسی کے احاطہ میں پودا لگایا، قائدِ اعظم کی رہائشگاہ کا دورہ کیا اور وزیٹرز بُک میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔