وزیرِ اعظم عمران خان کا سندھ بالخصوص کراچی اور حیدر آباد میں ملک کے باقی حصوں کے مقابلے میں اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار

97

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان نے سندھ بالخصوص کراچی اور حیدر آباد میں ملک کے باقی حصوں کے مقابلے میں اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیاہے۔

ایوان وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم سے پی ٹی آئی راہنما غوث علی شاہ نے ملاقات کی،ملاقات میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر بھی شریک تھے۔

ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال اور وفاقی حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔اسکے علاوہ وزیرِ اعظم نے سندھ بالخصوص کراچی اور حیدر آباد میں ملک کے باقی حصوں کے مقابلے میں اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔