وزیرِ اعظم عمران خان کا وانا میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

92

وانا۔20جنوری (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان نے بدھ کو وانا میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے ایف سی کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی وزیرِ اعظم نے اس موقع پر پودا بھی لگایا۔