اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم سے متعلق منگل کوبریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری، ایم ڈی این آر ٹی سی بریگیڈیئر توصیف اور متعلقہ اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو ٹو-وے ووٹنگ سسٹم مشین کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔
مجوزہ ووٹنگ سسٹم انتخابی عمل کی الیکٹرانک اور پیپر ٹریل دونوں فراہم کرے گا جس سے الیکشن میں محفوظ طریقے اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔مجوزہ ووٹنگ سسٹم کے ذریعے کوریا کے علاوہ متعدد ملکوں میں کامیاب طریقے سے انتخابی عمل کرایا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ ہیکنگ سے بچاؤ کیلئے سسٹم سیکیورٹی سرٹیفیکیشنز کا بھی حامل ہے۔