اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اثاثوں کی واپسی کیلئے قائم یونٹ کا اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا۔ اجلا س میں وزیراعظم کو ایسیٹ ریکوری یونٹ کی کارکردگی ، اب تک ٹریس ہونے والی بیرون ملک جائیدادوں اور اثاثہ جات کی تفصیلات اور ان کی واپسی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔