اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان نے قبلۂ اول، مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی فورسز کے بلخصوص رمضان المبارک کے دوران حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئےۓ ان حملوں کو انسانیت اور بین الاقوامی قانون کی تمام اقدار کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
اتوار کو اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ فلسطینیوں اور انکے جائز قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے فوری کارروائی کرے۔