اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان نے ہری پور میں سیاحت کے فروغ، کم لاگت رہائش کی فراہمی اور ڈیجیٹل سٹی کے قیام کیلئے منصوبوں کی تجاویز کو سراہتے ہوئے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے یہ ہدایت جمعہ کو وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان، اکبر ایوب خان، ارشد ایوب خان اور یوسف ایوب خان سے گفتگو کرتے ہوئے کی جنہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی ۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے،
ملاقات میں وزیرِ اعظم کو ہری پور میں جاری منصوبوں پر پیش رفت اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں بالخصوص کھلا بٹ کو ماڈل ٹاؤن بنانے کے منصوبے سے آگاہ کیا گیا۔ وزیرِ اعظم کو ہری پور میں ہیلتھ کارڈ کی عوامی پزیرائے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ملاقات میں وزیرِ اعظم نے پی ٹی سی ایل اور ٹیلی کمیونیکیشن انڈیسٹریز پاکستان کے ملازمین کے مسائل کو جلد حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ مزید وزیرِ اعظم نے ہری پور میں سیاحت کے فروغ، کم لاگت رہائش کی فراہمی اور ڈیجیٹل سٹی کے قیام کیلئے منصوبوں کی تجاویز کو سراہا اور جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=256439