وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج( بدھ کو )تاشقند میں مصروف دن گزاریں گے

104
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif

تاشقند۔26فروری (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج (بدھ کو )تاشقند میں مصروف دن گزاریں گے۔ بدھ کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ ملاقات اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوں گی۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت اور مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

بعد ازاں وزیرِ اعظم اور ازبک صدر پاکستان اور ازبکستان مشترکہ بزنس فورم میں شرکت اور گفتگو بھی کریں گے۔ وزیرِ اعظم تاشقند میں قائم ٹیکنو پارک کا دورہ بھی کریں گے جہاں انہیں مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات کے صنعتی یونٹس کا دورہ کرایا جائے گا۔