وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج کانسٹیٹیوشن موبائل ایپ کا اجراء کریں گے

135

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف (آج ) جمعرات کو کانسٹیٹیوشن موبائل ایپ  کا اجراء کریں گے۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کانسٹیٹیوشن موبائل ایپ پاکستان کے آئین کی گولڈن جوبلی کے تناظر میں جاری کی جا رہی ہے۔

کانسٹیٹیوشن موبائل ایپ وزیرِ اعظم کے وژن کے تحت پاکستان کے عوام کو آئینِ پاکستان سے روشناس کروانے اور اسے سمجھنے میں ہر شہری کی مدد کرے گی۔ وزیر اعظم کے وژن کے تحت آئین پاکستان تک ہر خاص و عام کی رسائی اور اس کی تعلیم عام کرنے کا یہ تاریخی اقدام، کانسٹیٹیوشن موبائل ایپ، وزیر اطلاعات مریم اونگزیب کی قیادت میں وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے تیار کی گئی ہے ۔ اس موبائل ایپ کی تیاری میں نادرا نے بھی تعاون کیا۔