وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج لاہور میں پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی پر پروگرام میں شرکت کریں گے

168

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج (ہفتہ) کو لاہور میں پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی پر پروگرام میں شرکت کریں گے۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم تقریب میں فلم پالیسی، میوزک پالیسی، ریڈیو آرکائیو پالیسی کا باقائدہ اجراء اور فنکاروں میں ہیلتھ کارڈ، ایوارڈز کی تقسیم کریں گے۔وزیرِ اعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔