28.7 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومقومی خبریںوزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اعلی سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ...

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اعلی سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورہ پر جنیوا پہنچ گئے

- Advertisement -

جنیوا ۔8جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف اعلی سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورہ پر جنیوا پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم کے وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب شامل ہیں۔

وزیر اعظم آج پیر9 جنوری2023 کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے ساتھ مل کر پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی میں شراکت کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔

- Advertisement -

پاکستان کانفرنس میں تعمیر نو اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا فریم ورک پیش کرے گا، اور اس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور طویل المدتی شراکت داری کی اہمیت پر زور دے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=345360

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں