وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج لاہور چیمبر آف کامرس کے ارکان و معروف کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے

129
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف

لاہور۔15جولائی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج (ہفتہ کو) گورنر ہائوس لاہور میں لاہور چیمبر آف کامرس کے ارکان و معروف کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم ملک میں کاروبار دوست ماحول اور برامدات کے فروغ کیلئے حکومت کی پالیسیوں کے حوالے سے چیمبر ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیرِ اعظم چیمبر کے ارکان و معروف کاروباری شخصیات کی تجاریز بھی سنیں گے۔ بعدازاں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف جھنگ کا دورہ کریں گے۔وزیرِ اعظم جھنگ میں1244 میگاواٹ حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ سالانہ 10 ارب یونٹ سے 25 لاکھ گھروں کو روشن کرے گا اور اپنی جدید ٹیکنالوجی اور فیول ایفیشینسی کی بدولت ایندھن کی مد میں 25 ارب روپے سالانہ کی بچت کرے گا۔۔وزیرِ اعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے