اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سےوفاقی وزیرِ بحری امور فیصل سبزواری نے ملاقات کی اور وزیراعظم ریلیف فنڈ میں تین کروڑ 32 لاکھ کے الگ الگ چیک پیش کئے۔
منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیرِ بحری امور نے وزیرِ اعظم کو وزارت سے متعلق امور اور جاری اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وفاقی وزیرِ بحری امور نے وزیرِاعظم فلڈ ریلف اکائونٹ کیلئے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل لمیٹڈ کی طرف سے ایک کروڑ 16 لاکھ، ساؤتھ ایشیاء پاکستان ٹرمینلز کی طرف سے ایک کروڑ 16 لاکھ اور سی ای او کنگز گروپ کی طرف سے ایک کروڑ روپے عطیہ کے چیک پیش کئے۔