
اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی محمد صدیق خان بلوچ اور عبد الرحمٰن کانجو نےملاقات کی ۔
منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور ، ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔