وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے جنیوا میں برطانیہ کے وزیرِ مملکت برائے ڈویلپمنٹ کی ملاقات

260

جنیوا۔9جنوری (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے جنیوا میں برطانیہ کے وزیرِ مملکت برائے ڈویلپمنٹ اینڈرو مِچل نے ملاقات کی ہے اور پاکستان کو سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے برطانیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیرِاعظم نے حکومتِ برطانیہ اور برطانوی ٹیکس دہندگان کا پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے پاکستان میں بے پناہ تباہی برپا کی جس سے زراعت، لوگوں کا روزگار اور معیشت کو شدید نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام برطانیہ جیسے دوست ممالک کے شکرگزار ہیں جو مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیرِاعظم نے حکومتِ پاکستان کے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔

وزیرِ اعظم نے ڈفیڈ کی طرف سے پاکستان کے صحت اور تعلیم کے شعبے میں تعاون کو سراہا۔ اینڈرو مِچل نے وزیرِاعظم کو پاکستان کے سیلاب زدگان کی بحالی میں برطانیہ کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔