وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سنان آک (زورلو گروپ) کی ملاقات،پاکستان میں وِنڈ پاور اور شمسی توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے گفتگو

156
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سنان آک (زورلو گروپ) کی ملاقات،پاکستان میں وِنڈ پاور اور شمسی توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے گفتگو

انقرہ۔3جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سنان آک (زورلو گروپ) نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں زورلو گروپ کے پاکستان میں وِنڈ پاور اور شمسی توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیرِ اعظم کو زورلو گروپ کی پاکستان میں الیکٹرانکس، توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کے بارے آگاہ کیا گیا جس کا وزیرِ اعظم نے خیر مقدم کیا۔ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، معاون خصوصی طارق فاطمی اور پاکستان کے ترکیہ میں سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی شریک تھے۔