وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سیاسی رہنماؤں کی لاہور میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

106
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سیاسی رہنماؤں کی لاہور میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

لاہور۔10جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سیاسی رہنماؤں نے ہفتہ کو لاہور میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم سے سابق ارکانِ قومی اسمبلی سردار غلام عباس، عبدالغفار ڈوگر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی مہوش سلطانہ نے ملاقات کی.ملاقاتوں میں موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔